• news

قصور: گھریلو ناچاقی پر لڑکی کا اقدام خودکشی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں گھریلو ناچاقی پر جواں لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ قصور نواحی گاؤں تارا گڑھ میں 17/16 سالہ انیقہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی ، حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر ز نے تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن