روس نے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایل این جی فراہمی کی پیشکش کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روس نے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ روس کی طرف سے ایران کے راستے پاکستان اور پھر انڈیا کیلئے ایل این جی پائپ لائن کے اربوں ڈالر کے منصوبے پر مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے والا منصوبہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں سے بچے تو منصوبہ ممکن ہوگا۔ اس معاملے پر ابتدائی مطالعاتی کام مصدق ملک کو دے دیا گیا ہے۔