• news

گندم کی درآمد، آٹا برآمد کرنے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے اور آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کر دیں۔وزارت تجارت کے نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہوگی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔موجودہ حکومت نے مارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔حکومت نے برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنیکی اجازت دی تھی۔ آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن