• news

نیپرا 4 ہفتے میں بجلی بلوں سے اضافی ٹیکس چارجز ختم کرے: ہائیکورٹ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے نیپرا کو چار ہفتوں کے اندر بجلی بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی بینچ میں رضوان الہی ایڈووکیٹ نے بجلی بلوں میں اضافی چارجز اور غیرقانونی ٹیکسز میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں نیپرا کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیپرا کو ہدایت کی کہ وہ  4 ہفتوں میں صارفین بجلی کے اعتراضات سن کر غیر قانونی ٹیکس ختم کرے، اضافی چارجز کے خلاف شکایات سن کر انہیں بھی ختم کیا جائے۔ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کے تمام متاثرہ صارفین نیپرا سے رجوع کریں، اگر داد رسی نا ہوئی تو پھر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے پٹیشن بطور شکایتی درخواست بھی نیپرا کو بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن