سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پی کے اسمبلی کا ایوان مکمل ہو جائے گا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبر پی کے اسمبلی 145 کے ارکان کا ایوان مکمل ہو جائے گا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں اس وقت 119 ارکان اسمبلی ہیں۔ باجوڑ میں اے این پی کے امیدوار نے گزشتہ روز ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبر پی کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ پی ٹی آئی کو خواتین کی 21 مخصوص اور اقلیت کی چار نشستیں ملیں گی۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومتی ارکان کی تعداد 118 ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں خیبر پی کے سے 10 مخصوص نشستیں ملیں گی۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پہلے اسمبلی اجلاس میں ارکان کی حلف برداری ہو گی۔ ایوان مکمل ہونے پر الیکشن کمشن کو سینٹ الیکشن کرانے کا کہا جائے گا ۔