رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑیگا‘ قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ‘ شیر افضل مروت
اسلام آباد(نیٹ نیوز) تحریک انصاف کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا میری پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، بانی کیساتھ ہوں پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیر افضل مروت نے کہا پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔