مخصوص نشستوں پر فیصلہ ماورائے آئین و قانون ہے: اکبر ایس بابر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر اکثریتی فیصلہ ماورائے آئین وقانون ہے۔ اپنے ویڈیو بیان انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے جوڈیشل بوناپارٹزم کے زمرے میں آتے ہیں جس سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ریلیف اس جماعت کو دیا گیا جو کیس میں فریق تک نہیں جو کہ عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔