• news

ابتدائے عشق ہے‘ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ابھی ممکن نہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی پر کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالتی فیصلے بن جائیں تو مسائل شروع ہوں گے۔ عدالتی فیصلوں میں جانبداری واضح ہے آئین اور قانون سے بالاتر ہو کر جتنی بھی رعایت مل جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ابھی ممکن نہیں۔ ابتدائے عشق ہے ابھی بہت سے مراحل اور کیسز ہیں، حالیہ فیصلوں میں قانون نہیں منطق نظر آ رہی ہے جتنی دھینگا مشتی کر لیں منطق نہیں قانون ہی جیتے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن