• news

فیصل آباد اور کوئٹہ میں آج موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

 لاہور (آئی این پی ) پاکستان کے دو شہروں فیصل آباد اور کوئٹہ میں(آج) اتوار کو  سات محرم الحرام کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ پولیس حکام کی جانب سے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن