ملک گیر مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی جیل کے اندر جانے سے روکا گیا: عمر ایوب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں بریت کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے۔ بریت کے بعد جبراً قید میں رکھنے کی کوشش کی تو ملک گیر مزاحمت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے قانون، انصاف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالت نے عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم دیا افسوس ہے فاشسٹ حکومت کی ایماء پر بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا گیا۔ اعظم سواتی اور میں جیل کے گیٹ پر موجود تھے ہمیں اندر نہیں جانے دیا، عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ جیل کے اندر انتظار پنجوتھا کو انتظامیہ نے یرغمال نبائے رکھا۔