فلسطین پراسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف 19 جولائی کو فیصلہ سنائے گی
نیو یارک (آئی این پی ) فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالتِ انصاف 19جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔ درخواست 2022میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دائرکی تھی،جس میں عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ 1967 سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے قبضے سے متعلق غیر جانبدار رائے دے۔ سماعت رواں سال فروری میں ہوئی،باون ممالک اورتین عالمی تنظیموں نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف موقف دیا،پاکستان نے بھی فلسطین کے حق خودارادیت اور آزادی کیلئے آواز بلند کی۔