• news

اماراتی کابینہ میں ردوبدل‘ شیخ حمدان اور عبداﷲ بن زاید نائب وزراء  اعظم مقرر

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اماراتی کابینہ میں ردوبدل کرتے شیخ حمدان بن محمد کو یو اے ای کا نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کر دیا۔ 41 سالہ شیخ حمدان 2008ء سے دبئی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیخ حمدان ایک معروف شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 16.4 ملین فالورز ہیں۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن