• news

کوئٹہ: 15 سالہ مریضہ میں کانگو کی تصدیق‘ مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں داخل مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 سال کی مریضہ قلعہ سیف اﷲ کے علاقے مسلم باغ کی ہے۔ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ بلوچستان میں رواں سال کانگو کے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن