مہاراشٹرمیں ہندو انتہاپسندوں کا عالم دین،امام مسجد پر تشدد
ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے نندوربار میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک عالم دین کو تشدد کا نشانہ بنا یا جبکہ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی مسلمان ہونے کی بنا پر ایک امام مسجد کو مارا پیٹاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سے مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق نندوربار میں ایک عالم دین مفتی شاہ رخ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی نندوربار میں حافظ زبیر نامی ایک امام مسجدکے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ چاردنوں میںاسی شہر میں مسلمانوں کوتشددکا نشانہ بنانے اورہراساں کرنے کے تین اور واقعات پیش آ ئے ہیںجو قابل مذمت ہیں۔