• news

 ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل  تعیناتی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج  ہو گی  

لاہور( این این آئی)ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔درخواستوںمیں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی بھی غیر آئینی قرار دی جائے۔مزید استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن