• news

نوازشریف کی شہباز، مریم سے سپریم کورٹ فیصلے پر مشاورت، پارٹی اجلاس ملتوی

مری (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی فرداً فرداً مشاورت کی۔ صدر ن لیگ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف آپشنز پر بھی مشاورت کی۔ مسلم لیگ ن کا آج مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی سربراہی میں سینئر قیادت کا اجلاس مری میں طلب کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن