سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، مسلمانوں نے قبلے کی درست سمت کا تعین کیا
مکہ مکرمہ (این این آئی)بروز پیر 15جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا تھا کہ پیر کو سورج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا۔ ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی آجاتا ہے جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمانوں نے بغیر قطب نما کے بھی قبلے کی درست سمت کا تعین کیا۔