توشہ خانہ نیا ریفرنس، نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران، بشریٰ سے پونے 3 گھنٹے تفتیش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تفتیش کی، نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، نیب ٹیم نے پونے تین گھنٹے تک تفتیش کی۔ بلگیری جیولری سیٹ کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔