• news

فائرنگ کے بعد بات جاری رکھنا چایتا تھا ، محبوراجانا پڑا،ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حملے کے بعد زمین پر گرنے سے ان کے بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریلی کے دوران کی گئی فائرنگ میں کان کا حصہ کٹ گیا، امریکی سکیورٹی اہلکار جب تحفظ کے لیے آئے تو ٹکر سے میرے جوتے اترگئے، زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔ سابق صدر نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمع سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکو ایک گولی مار کر اسے ختم کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکاء پرسکون رہے اس پر ان کو سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں، فائرنگ میں ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔ خیال رہے کہ 14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن