• news

مخصوص نشستوں کا فیصلہ، سیاسی صورتحال، نوازشریف اتحادیوں سے رابطے کرینگے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشتوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اتحادی رہنماؤں سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت کریں گے۔ مشاورت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی جماعت کی سینئر قیادت کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف، زرداری، چودھری شجاعت حسین اور فضل الرحمن، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے اور تمام اتحادی قائدین سے رابطوں اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن