• news

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں، نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم بڑھا دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھا دی۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم 5 سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ہے جو ڈسکوز عملے، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملے گی۔ پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ بجلی چوری کا سراغ لگانے پر کم ازکم وصولی کی شرح 100 کے بجائے 80 فیصد کردی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے افسروں کو ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کردی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن