• news

حجرہ شاہ مقیم: مقدس اوراق کی  بے حرمتی کا ملزم گرفتار، مظاہرین کا تھانے پر حملہ، 18 پکڑے گئے 

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) مقدس اوراق کی بے حرمتی  کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آنے پر پولیس نے  ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ شرپسند عناصر نے تھانہ حجرہ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے شرپسند عناصر کے خلاف بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ 18ملزم گرفتار کر لئے۔ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بہلول پور میں سرکاری عربی ٹیچر قدرت اللہ پر  مقدس اوراق کی بے حرمتی  کا الزام لگایا گیا جس پر گاؤں بہلول پورمیں افراتفری مچ گئی۔ قریبی دیہات کی مساجد میں اعلانات کیے گئے جس سے معاملہ سنگینی اختیار کرگیا۔ حجرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قدرت اللہ اور اس کے خاندان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اعلانات سن کر مشتعل گروہ تھانہ حجرہ پہنچنے شروع ہوگئے اور ملزم اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ حجرہ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا مگر مظاہرین بضد تھے کہ ملزم ہمارے حوالے کیا جائے۔ گرفتار ملزموں کو  انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن