تحریک انصاف نے 38 ارکان کی فہرست الیکشن کمشن میں جمع کرا دی
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔ اراکین اسمبلی کی فہرست کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں، ان تین ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔