• news

پاکستان میں سکولوں، ہسپتالوں کو اڑایا، سکیورٹی اہلکاروں کے گھر تباہ کئے جائیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ہدایات دے رہا ہے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری سکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے۔  ایک دو سکول یا ہسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے۔ ٹی ٹی پی کا نام نہ آئے۔  دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے۔ نور ولی محسود نے کہا کسی کو علم نہ ہو یہ سب کچھ میں نے کہا، اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا کسی بھی طرح مجھے اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔ اس سے تنظیم کے کارندوں میں نفرت پھیلے گی۔  خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے کہ یہ بات چیت ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔ احمد حسین کہتا ہے کہ پولیس، فوج، ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، غیر اعلانیہ طور پر سکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو۔

ای پیپر-دی نیشن