• news

بنگلہ دیش: ہلاکتیں 105، طلبہ کا جیل پر دھاوا، سینکڑوں قیدی رہا، کرفیو نافذ

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 105ہو گئی ہے،  ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپوں میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 104 پولیس اہلکار اور 30 صحافی بھی شامل ہیں۔ طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔ بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے باعث صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے، تمام سکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔ ملک میں ٹرین سروس، نیوز چینلز، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت نے فوج بھی طلب کرلی ہے۔طلبہ کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن