• news

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں، فیصلے دینے والے سوچیں، ملک سے اچھا نہیں ہو رہا: نوازشریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔  قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے مصیبت بن چکا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ2017ء تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا۔ 2018ء سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔ میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتہ ہے۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا۔ فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا۔ عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔ سینیٹر پرویز رشید، معاون خصوصی برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم این اے بلال اظہر کیانی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن