امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور حالات کی خرابی کے باعث ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور تک بڑھاتے ہوئے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں امریکہ نے بنگلہ دیش میں اپنے غیرضروری امریکی سفارتی ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو رضاکارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کی اجازت دیدی ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ شہری بدامنی، جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے بنگلہ دیش کا سفر نہ کریں۔