بانی پی ٹی آئی کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی
لاہور( این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ( آج) پیر کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارا الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا،جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے،جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے ۔