عطاء تارڑ کی مبشر حسن کے گھر جا کر والد کے انتقال پر تعزیت، فاتحہ خوانی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات، عطاء اللہ تارڑ گزشتہ روز پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا اور اختیار ولی خان بھی ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر حسن اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ والد ایک عظیم نعمت ہے، ان کا انتقال کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو غریق رحمت کرے۔