مذاکرات کامیاب‘ چمن باب دوستی پر 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم
چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔ مظاہرین کے مطابق حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے۔ اب باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے سپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ (افغان شناختی کارڈ) پر آمدورفت کر سکیں گے جب کہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پر آمدورفت کر سکیں گے۔