• news

طاقتور امریکہ اور اسرائیل حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر سکے: خامنہ ای

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین میں مزاحمت کی طاقت ہر گزرنے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہے۔ تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے پیچھے امریکہ جیسی طاقتور فوجی‘ سیاسی اور اقتصادی قوت ہے۔ یہ طاقتور حماس سے لڑ رہے ہیں اور ابھی تک اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ لوگ نہتے لوگوں‘ بچوں‘ خواتین‘ سکولوں اور ہسپتالوں پر بم برسا کر غصہ نکال رہے ہیں۔ ظالم صیہونی حکومت کے یہ جرائم اور پرتشدد کارروائیاں دنیا کے سامنے ہو رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن