الیکشن کمشن کے سابق افسر منور علی سولنگی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
لاڑکانہ(این این آئی)الیکشن کمیشن کے سابق افسرمنور علی سولنگی کو ایف آئی اے نے لاڑکانہ سے گرفتارکرلیاہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ منور علی سولنگی کو الیکشن کمیشن کی تحریری شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ منور علی سولنگی کو نوکری کے دوران لاکھوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔منور علی سولنگی سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قمبر شہداد کوٹ اور لسبیلہ بلوچستان بھی رہے ہیں، وہ نومبر 2018 میں الیکشن کمشنر ضلع بلوچستان تھے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ 2021 میں ڈپارٹمنٹل انکوائری کے بعد منور سولنگی کو نوکری سے دستبردار کردیا گیا تھا۔منور علی سولنگی کو خزانے میں جرمانے کی رقم سمیت 29 لاکھ روپے جمع کرانے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے ہیں۔