تحریکِ انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ کو دوبارہ سیل کر دیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکٹر جی ایٹ فور میں تحریکِ انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ منگل کے روز دوبارہ سیل کردیا گیا میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے عمارت میں آتشزدگی سے بچاؤ سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے نوٹس نمبر 921 میں واضح کیا کہ عمارت کے فزیکل معائنے کے بعدبلڈنگ میں فائراینڈ لائف سیفٹی مندرجہ ذیل انتظامات نہیں پائے گئے فائر ایکسٹنگوشرکم تعداد میں اور زائدالمیعاد ، آٹو میٹک ڈیٹیکشن سسٹم ایڈریس ایبل نہیں ہے اور جو موجود ہے وہ کام نہیں کررہا نوٹس کے مطابق اسی طرح مینوئل الارم سسٹم بھی ایمر جنسی لائٹس اور EXIT سائن ،آگ بجھانے کیلئے پانی کا ذخیرہ ،فائر پمپ ،ہوزویل،ویٹ رائزر ،ہائیڈرینٹ،Breaching Inlet ،فلورنمبرنگ ، آٹومیٹک سپرنکلر سسٹم ،آٹو سیپریشن سسٹم ،انٹی سلپری سٹرپ ،انٹی شٹر شیٹ ، ایمرجنسی Evacuation پلان ،دھوئیں کے اخراج کے انتظامات ،ایمرجنسی سسٹم کیلئے Independent Power Source ،گیس کیلئے حفاظتی اقدامات بھی نہیں ہیں نوٹس کے مطابق ایمرجنسی نمبروں کی لسٹ - PPE? اور فرسٹ ایڈ بکس ،آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے لائٹننگ اریسٹر ،سٹاف کی تربیت ، الیکٹرک وائرنگ معیاری نہیں ہائوس کیپنگ، فائرڈور کی نشاندہی کی گئی عمارت میں انسانی حفاظت کیلئے انتظامات کی کمی بتائی گئی ہے ۔