• news

بولی دہندگان نے آڈٹ رپورٹ مانگ لی‘ پی آئی اے کی نجکاری تاخیر کا شکار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نجکاری میں 6 بڑے اداروں نے پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کر لی۔ پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک مؤخر کر دی گئی۔ بولی دہندگان نے پی آئی اے کی لیز‘ معاہدوں کی تفصیل بھی نجکاری سے طلب کر لی۔ مذکورہ 6 کمپنیوں نے پی آئی اے کے فرسٹ کوارٹر کے آڈٹ رپورٹ بھی مانگ لی۔

ای پیپر-دی نیشن