• news

مقبوضہ کشمیر میں فرقہ ورانہ انتشار پھیلا نے کی اجازت نہیں دی جائے گی : متحدہ مجلس عمل 

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت کی فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت اعلی مسلم مذہبی پلیٹ فارم متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو)نے اعلان کیا ہے کہ وہ خطے میں امن اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے لیے فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔ ایم ایم یو نے سرینگر میں میر واعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں خطے کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ضلع ادھم پور میں ایک 22 سالہ لاپتہ نوجوان مردہ پایا گیا۔نوجوان کی شناخت لیاقت علی (22) کے نام سے ہوئی ہے جسے بظاہر ضلع کے چنانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مندوبن جنگل میں قتل کیا گیا تھا۔لیاقت علی 17 جولائی سے لاپتہ تھا جب وہ گھر سے بالائی علاقوں کی طرف نکلا تھا ۔ گزشتہ روز لیاقت علی کے گلے میں زخموں کے نشانات کے ساتھ لاش جنگل کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔دوسری جانب شمالی کشمیر میں آتشزدگی میں دس دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں ۔ ناقص فائر سیفٹی نظام کی وجہ سے آتشزدگی سے متعلق واقعات سے ہونے والے نقصانات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں فائر سٹیشن کی عدم موجودگی کیوجہ سے آتشزدگی کے ایک حالیہ واقعے میں آنا فانا دس کے قریب دکانین رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن