• news

احتجاج حق ، جی ایچ کیو پاکستان سے باہر نہیں ، بانی پی ٹی آئی : پا رلیمنٹ کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر سینٹ شبلی فراز، اسد قیصر، علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، لطیف کھوسہ، زرتاج گل، فلک ناز چترالی، شیخ وقاص اکرم، داوڑ کنڈی، سینیٹر ہمایوں مہمند، سیف اللہ ابڑو، شبیر علی قریشی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ سمیت دیگر کیمپ میں موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے ایک وفد نے سپیکر ایاز صادق کے ساتھ ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ہم نے ملاقات میں اپنے اراکین اسمبلی کی سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر بنیادی حقوق کی فراہمی تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گیخان صاحب کی رہائی تک یہ بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گااپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ میں بھوک ہڑتال کروں گاہم نے انہیں ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ نہیں ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔ جمعہ کے روز بعد نماز ایک بھرپور احتجاج کیا جائے گا شبلی فراز نے کہا کہ بھوک ہڑتال سے کسی کو نہ کوئی ضرر ہے نہ تکلیف پہنچ رہی ہیہم احتجاج قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا علامتی احتجاج رات آٹھ بجے تک روانہ رہے گا ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیاتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق بھوک ہڑتال کے ذریعے ارکان پارلیمانی کو وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا احتجاجی کیمپ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔ اسد قیصر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا  پہلا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی اور اسیران کو رہا کیا جائے رؤف حسن  اور کارکنوں کو رہا کیا جائے پورے ملک میں کراچی سے خیبر  پی کے تک بد امنی کی لہر پھیل گئی ہے بلوچستان اور پنجاب میں بے امنی پھیلی ہوئی ہے ذمہ دار وفاقی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مستعفی ہو جائے مہنگائی کی لہر ہے بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے بجٹ پر نظرثانی کی جائے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف ملک احمد بھچر نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ آج ( بدھ ) سے پنجاب اسمبلی کے باہر لگایا جائے گا، کیمپ دوپہر 3بجے سے شام 7 بجے تک لگایا جائے گا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی  ملاقات میں بنوں واقعہ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی سلمان اکرم راجا اور نعیم پنجوتھا  نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے مؤقف پر پیچھے نہیں ہٹیں گے لوگوں کو اٹھا کر زدوکوب کرنے کی کوشش بے سود ہوں گی یہ جماعت عوام کے دلوں میں بستی ہے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ تمام قوتیں ہوش کے ناخن لیں مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے کھلے ہیں چاہتے ہیں ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی حصہ ڈالے طاقت کا حصول ہمارا نصب العین نہیں یہ الزام ہے کہ پی ٹی آئی بات کرنے کو تیار نہیں ۔ احتجاج ہر کسی کا حق ہے جی ایچ کیو پاکستان سے باہر کا علاقہ ہیں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی کوئی ہدایت نہیں تھی نہ منصوبہ  تھا جن لوگوں  نے یہ کام کیا انہیں تلاش کریں سزا دیں پوری پارٹی پر الزام نہ لگائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن