وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کو ہٹادیا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کو ہٹا دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمودکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔