• news

قومی اسمبلی ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکولر جاری کرکے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔ سرکولر میں کہا گیا کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں، معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا۔ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا، کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔ ملازمین سے متعلق کسی معاملہ پر سیکرٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن