• news

پی ٹی آئی کے 196 صوبائی ارکان کے بیان حلفی جمع‘ مخصوص نشستوں کیلئے 35 خواتین کی فہرست تیار

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پی ٹی آئی نے خیبر پی کے اور پنجاب سے 196 ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمشن میں جمع کروا دیئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے سے 91 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمشن میں جمع کرا دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کے پنجاب سے 105 ممبران اسمبلی نے بیان حلفی جمع کرائے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35 خواتین کے ناموں کی فہرستیں تیارکر لیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل کر لیے ہیں جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب کا نام شامل ہے۔ شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ جمیل، ریحانہ ڈار، خدیجہ شاہ، فرح آغا، ڈاکٹر نوشین حامد‘ رابعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ ادھر پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ راجہ، ناہید نیاز، عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرہ نسیم، قربان فاطمہ اور فرح آغا‘ فردوس ریحانہ، سعدیہ ایوب، عائشہ بھٹہ، سارہ علی سید‘  تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا بانو، رقیہ بی بی، صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشری سعید، امیرہ اظہر، اقصی عاصم اور شیلا ممتاز نیازی‘ مومنہ کمال، شیریں نواز، فاطمہ حیدر، تہمینہ ریاض، نیلوفر ملک، مریم کلثوم، ادیبہ نظر، صائمہ نورین، سیدہ حنا، پروین زمان اور شاہمین شاہد کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن