• news

بھوک ہڑتالی کیمپ کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی خاتون ورکر کا ن لیگی رہنما پر تشدد 

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  پنجاب اسمبلی کے باہر  بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے ویڈیو بنانے پر ن لیگ کے رہنما کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر گاڑی میں موجود تھے تو انہیں تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی خاتون نے طاہر انجم پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے جبکہ وہاں موجود لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے خاتون کو پیچھے ہٹانے کی بھی متعدد بار کوشش کی۔ طاہر انجم کو مقامی سکیورٹی گارڈز نے بمشکل بچا کر وہاں سے بھیج دیا۔ تشدد کرنے والی خاتون نے مؤقف اپنایا کہ یہ بندہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ویڈیو بناتا ہے اور آج بھی یہ ہماری ویڈیوز بنانے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت انیلا کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن