• news

معمار نوائے وقت مجید نظامی کی دسویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (نیٹ نیوز) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی دسویں برسی  26 جولائی کو منائی جائے گی۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014  کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن