• news

اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر عمران اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی: رانا ثنا 

پیرس(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا ہے کہ  اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے   پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں  کیا رانا ثنااللہ نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ  اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ  وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان   کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، بانی پی ٹی آئی مقابلے کی بجائے استعفی دے کر دوڑ گئے۔ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن