ارشد شریف قتل کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ کی نواز شریف، مریم، دیگر کے خلاف تفتیش ختم
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکاٹ لینڈ یارڈ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پر جاری تفتیش ختم کر دی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف، مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تفتیش ختم کر دی۔ تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کی ڈیڑھ برس کی تحقیقات کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ کا فیصلہ آیا ہے۔ تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں پر بانی پی ٹی آئی پر حملے کا بھی الزام لگای تھا، سکاٹ لینڈ یارڈ نے فیصلے میں کہا کہ تسنیم حیدر لیگی مشاورت، سلیم رضا، ناصر محمود، زبیر گل اور راشد نصراللہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کر سکے سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ تسنیم حیدر نے نومبر 2022ء میں ارشد شریف کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔