پہلے فٹبال میچ میں شدید ہنگامہ آرائی سٹیڈیم خالی کرانا پڑ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہنگامہ آرائی کے سبب 4 گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں مراکش کو فتح ملی۔پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹائن اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد سٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میچ 4 گھنٹے میں مکمل ہوا۔ میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط حاصل کرلی، ارجنٹائن نے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹائن نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔اس کے بعد سٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور پانی کی بوتلیں گراؤنڈ میں پھینکیں، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ سٹیدیم کو تماشائیوں سے خالی کرانا پڑا اور اس دوران میچ پورے2گھنٹے رکا رہا۔سٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کرانے کے بعد میچ شروع ہوا تو ارجنٹائن کا دوسرا گول واپس لے لیا گیا کیونکہ ریویو میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔خالی سٹیڈیم میں مراکش کی دو ایک سے برتری کے ساتھ میچ مکمل کرایا گیا اورمراکش نے پہلا میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔