عنبرین جان وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انفارمیشن گروپ میں گریڈ21 کی سینئر آفیسر عنبرین جان کو وفاقی سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا قبل ازیں عنبرین جان وزارتِ اطلاعات و نشریات کے شعبہ ایکسٹرنل پبلسٹی (EP)ونگ میں بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل خدمات انجام دے رہی تھیں حکومت پاکستان کے کیبنٹ سیکرٹریٹ ایسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی سیکشن 10 کے تحت ان کی بحیثیت وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔