کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت فوجی سربراہوں کا خراج عقیدت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ‘ سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو 76 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت اور ثابت قدمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ کیپٹن محمد سرور نے 1948ء میں تلپترا آزاد کشمیر میں شہادت پائی۔ انہوں نے وطن کے دفاع میں غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔