شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق ہلاک ہو گیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔ دہشت گرد رزاق علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔