کھلے دودھ‘ دہی کی قیمت میں 20 روپے کا بڑا اضافہ‘ برائلر گوشت بھی 7 روپے کلو مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر ) ٹیٹرا پیک کمپنیوں کے بعد شیر فروشوں نے بھی کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں شیر فروشوں نے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی قیمت 200روپے جبکہ فی گڑوی کی قیمت 20روپے اضافے سے 220روپے جبکہ دہی کی قیمت 20 روپے اضافے سے240روپے کلوکر دی گئی۔ دوسری طرف شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے 587روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے 405 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 260روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔