• news

سعودی سفیر اور امریکی صدر کے مشیر کی اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گزشتہ روز سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر شاہد خان نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ امریکہ چٹ پاکستانی کمیونٹی اور دیگر امور پر بات چیت ہو گئی۔ امریکی مشیر شاہد خان نے کہا کہ کلچر ڈپلومیسی ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن