• news

جسٹس (ر) مظہر عالم کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اظہار رضا مندی  

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضا مندی اور پھر بعد میں معذرت کرلی تھی۔ بعد ازاں جوڈیشل کمشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کردیا گیا ہے وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی بھی ظاہر کردی  ہے صدر مملکت نے گزشتہ روز بطور ایڈہاک جج جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے پہلے رضامندی جبکہ بعد میں منصب سنبھالنے سے معذرت کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مظہر عالم خیل سے دوبارہ رائے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن